https://islamiclecturer.blogspot.com/sitemap.xml Lying is a curse/Lies do not have legs

Ticker

6/recent/ticker-posts

Lying is a curse/Lies do not have legs

                  

                A  Lie is a Fistula

  

              


     
  Lying is a curse that surrounds everyone. A lie like this plays a very important role in the destruction of society. Like termites, it is licking all relationships and humanity.
And the surprise is that we live in an Islamic society and we are the ones who are most affected by it and we are the ones who are promoting this lie.
While this is described in great detail in the hadiths.
Sarkar Do Aalam says that "greatest sinner is a liar"
Lying is the source of all sin
In Islamic tradition, lying is called the key to sins.
Similarly, Imam Hassan Askari says, "All the betrayals have been locked in one house and the key to all of them is lies."
Similarly, Imam Ali (as) says, "No servant can taste faith unless he abstains from lying, whether it is in seriousness or in jest."
I wonder how people take a false oath. By God, I have seen people taking a false oath of the Qur'an and I am amazed at the pure book whose every word is true and Allah Himself has sworn it to be true. How to take a false oath.
A story comes to mind about a lie that a young Muslim boy who was living in London for work was living in a rented house and the family he was living in was an English family. He was very comfortable with this family. Done.
So one day the couple had to go out somewhere and they left their son with this young man. So when they left, the child went to drink water, the glass broke and he started crying. He said, "Don't cry. When your parents come, I will tell them that the glass is broken by me."
When the boy's parents came in the evening, the young man said that the glass was broken, so they did not say anything to the young man.
The next day the boy's parents came and it rained on him and he said bad things to him. He did not understand why they were doing this. Given that the glass was broken.
The young man said that he asked me to leave his house and I was surprised to see that this is a non-Muslim country. But the secret of his success is that they are true people.
Sadly, the hadiths are full of stories of elders, but we listen with one ear and take them out with the other.
May Allah guide us all. Amen







جھوٹ ایک ایسی لعنت ہے جس نے سب کو گھیرے ہوا ہے۔معاشرے کی تباہی میں اس جھوٹ جیسی بلا کا بہت ہی اہم کردار ہے۔ دیمک کی طرح سارے رشتوں اور انسانیت کو چاٹ رہی ہے۔
اور حیرانی اس بات پر ہے کہ ہم ایک اسلامی معاشرے کے باسی ہیں اور ہم ہی اس سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں اور ہم ہی اس جھوٹ کو بڑھاوا دے رہے ہیں۔
جب کہ احادیث میں بہت تفصیل سے اس بارے میں بیان کیا گیا ہے۔
سرکار دو عالم فرماتے ہیں"کہ سب بڑا گناہ گار جھوٹا شخص ہے"
ایک اور جگہ ارشاد فرمایا"جھوٹ سے پرہیز کرو،اگرچہ تمہیں اس میں نجات نظر آ رہی ہو،درحقیقت اس میں ہلاکت ہوتی ہے"۔
جھوٹ تمام گناہوں کا سر چشمہ ہے
اسلامی روایات میں جھوٹ کو گناہوں کی چابی کہا گیا ہے۔
اسی طرح امام حسن عسکری فرماتے ہیں" تمام کی تمام خیانتیں ایک گھر میں بند کر کے تالا لگا دیا گیا ہےاور ان سب کی چابی جھوٹ ہے"۔
اسی طرح حضرت علی علیہ السلام فرماتے ھیں" کوئی بندہ اس وقت تک ایمان کا مزہ نہیں چکھا سکتا جب تک وہ جھوٹ سے پرہیز نہ کرے،خواہ وہ سنجیدگی میں ہو یا مذاق میں ہو"۔
میں حیران ہوتی ہوں کہ جھوٹی قسم اٹھا کیسے لیتے ہیں لوگ۔باخدا میں نے لوگوں کو قرآن کی جھوٹی قسم اٹھاتے ہوئے دیکھا ہےاور حیران ہوں وہ پاکیزہ کتاب جس کا ایک ایک لفظ سچا ہے اورخود اللہ نے اسکے سچے ہونے کی قسم اٹھائی ہے تو لوگ کیسے اس کی جھوٹی قسم اٹھا لیتے ہیں۔
جھوٹ پر ایک قصہ یاد آتاہے کہ ایک مسلمان نوجوان لڑکا جو کام کی غرض سے لندن میں مقیم تھا وہ ایک کرایےکےگھر پر رہنےلگااور جس خاندان کے گھر میں وہ رہ رہا تھا وہ ایک انگریز کنبہ تھا۔وہ آھستہ آھستہ اس کنبے کے ساتھ بہت بے تکلف ہو گیا۔
تو ایک دن ان میاں بیوی کو کہیں باہر جانا تھا تو انہوں نے اپنا بیٹے کو اس نوجوان کے پاس چھوڑدیا۔تو جب وہ چلے گئے تو وہ بچہ پانی پینے گیا تو اس سے گلاس ٹوٹ گیا تو وہ رونے لگا تو اس نوجوان نے اس بچے سے کہا کہ رو نہیں جب آپ کے ماں بابا آئیں گے تو میں انہیں کہوں گا کہ گلاس مجھ سے ٹوٹا ہے۔
جب شام میں اس بچے کے والدین آے تو اس نوجوان نے کہا کہ اس سے گلاس ٹوٹ گیا ہے تو انہوں نے اس نوجوان کو کچھ نہ کہا۔
اگلے دن اس بچے کے والدین آ گئے اور اس پہ برس پڑے اور اسے برا بھلا کہنے لگا وہ سمجھ نہ سکا کہ وہ ایسا کیوں کر رہے ہیں پھر انہوں نے کہا کہ تم ہمارے بچے کو جھوٹ بولنا سکھا رہے ہو رات کو ہمارے بیٹے نے بتا دیا تھا کہ گلاس اس سے ٹوٹا تھا۔
اس نوجوان نے بتایا کہ انہوں نے مجھے اپنے گھر سے نکل جانے کو کہا اور میں حیران رہ گیا یہ دیکھ کے کہ یہ ایک غیر مسلم ملک ہے۔لیکن ان کی کامیابی کا راز یہی ہے کہ یہ سچے لوگ ہیں۔
افسوس کی بات یہ ہے کہ احادیث،بزرگوں کے قصے بھرے پڑے ہیں لیکن ہم ایک کان سے سنتے ہیں اور دوسرے سے نکال دیتے ہیں۔
اللہ ہم سب کو ہدایت دے آمین 
  


   

Post a Comment

0 Comments