https://islamiclecturer.blogspot.com/sitemap.xml To be rejected! Not everyone understands how much painful it is;

Ticker

6/recent/ticker-posts

To be rejected! Not everyone understands how much painful it is;

    

                     Rejection


                         



    To be rejected? Only those who have gone through this stage can tell you how painful it is to be rejected.
Think about why someone should play with your feelings when God has made you a sensible person.
Who gives this right? And why do these people? Who are these people?
If we look at it in the light of Islam, it is not written anywhere that one should play with one's feelings, but only humanity, which is not written on any page.
Many girls have written on this subject and many novels and many columns have been published in this regard but it is a pity that they may have been limited to words only.
While writing, I don't know how to write and where to start because I am also the girl who has gone through this and I am sorry that I am the one who has gone through all this and humiliated me. The caste created by is a woman.
We say that marriage does not take place between a boy and a girl but between two families and this is absolutely true. Because when a girl goes to see the relationship, mother and sister are at the forefront and mother and sister are also at the forefront in denial. How can she do that because the one she has rejected has the same feeling as her. I say how can a woman not understand a woman. How can she hurt her feelings.
The Holy Prophet (PBUH) has said that when a girl's relationship is to be seen, her parents should show it in such a way that the girl does not know at all so that her self-esteem is not damaged.
So what is happening today? In our society, fifty families come and eat and sit as if they are going to get married today and find out hundreds of mistakes and refuse.
If you put yourself in the place of this girl, you will know how much time it takes for her and her parents. How many girls are sitting in their homes today just for that? That a mother does not like a wife for her son and a sister does not like a brother-in-law for her brother.
God, learn to realize, awaken humanity, awaken your sleeping conscience, shake your conscience. You are playing with the honor of a living human being, not an animal. Please make it a human settlement.
Do your part and do your best as a Muslim.







مسترد کیا جانا؟ مسترد کر دیا جانا کتنا تکلیف دہ ہے یہ صرف وہی بتا سکتا ہے جو اس مرحلے سے گزرا ہو۔
آپ سوچیں کہ جب اللہ نے آپ کو احساس رکھنے والا انسان بنایا ہے توکوئی کیوں آپ کے احساسات کے ساتھ کھیلے۔
کون دیتا ہے یہ حق؟ اور کیوں کرتے ہیں یہ لوگ؟ کون ہوتے ہیں یہ لوگ؟
اگر اسلام کی روشنی میں دیکھیں تو کہیں نہیں لکھا کہ کسی کہ احساسات کے ساتھ کھیلا جائے بلکہ انسانیت ہی کہ کسی صفحے پر درج نہیں ہے ایسی کوئی بھی عبارت تو پھر کیوں؟
بہت سی لڑکیوں نے اس موضوع پر لکھا ہے اور بہت سے ناول بہت سے کالم اس حوالے سے شائع ہوئے ہیں لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ شاید وہ صرف الفاظ کی حد تک ہی محدود ہو چکے ہیں۔
لکھتے ہوئے سمجھ نہیں آ رہا کہ کیسے لکھوں کہاں سے شروع کروں کیونکہ میں بھی اس سب سے گزری ہوئی لڑکی ہوں اور مجھے افسوس اس بات کا ہے کہ مجھے اس سب سے گزارنے والوں اور میری تذلیل کرنے والوں میں زیادہ تعداد میری ہی طرح اللہ تعالیٰ کی بنائی ہوئی ذات عورت ہے۔
ہمارے ہاں کہتے ہیں نہ شادی لڑکا لڑکی کی نہیں ہوتی بلکہ دو خاندانوں میں ہوتی ہے اور یہ بات بلکل سچ ہے۔ کیونکہ جب کسی لڑکی کا رشتہ دیکھنے جایا جاتا ہے تو سب سے آگے ماں اور بہن ہوتی ہے اور انکار میں بھی سب سے آگے ماں اور بہن ہوتی ہے۔ کیسے کر لیتی ہیں کیونکہ جس کو مسترد کر کے آئی ہیں وہ بھی انہیں کی طرح احساس رکھنے والی جنس ہے۔میں کہتی ہوں ایک عورت عورت کو کیسے نہیں سمجھ سکتی۔کیسے اسںکے احساسات کو ٹھیس پہنچا سکتی ہے۔
حضور پاک کا فرمان ہے کہ جب کسی لڑکی کا رشتہ دیکھنا ہو تو اس کے ماں باپ کو چاہیے کہ اس طرح سے اس کو دکھائیں کہ لڑکی کو بلکل پتہ نہ چلے تاکہ اس لڑکی کی عزت نفس مجروح نہ ہو۔
تو آج کیاہو رہا ہے ہمارے معاشرے میں پچاس پچاس خاندان آتے ہیں کھاتے ہیں اور ایسے بیٹھتے ہیں جیسے آج ہی نکاح پڑھوا کے جائیں گےاور جا کے سو سو نقص نکالیں گے اور انکار کر دیں گے۔
اگر اس لڑکی کی جگہ خود کو رکھ کے دیکھیں تو آپ کو پتہ چلے گا کہ کتنا کرب کا وقت ہوتا ہے وہ اس کے لیے بھی اور اس کے ماں باپ کے لیے بھی۔اج کتنی لڑکیاں اپنے گھروں میں بیٹھی ہیں صرف اور صرف اس لیے کہ ماں کو اپنے بیٹے کے لیے بیوی اور بہن کو اپنے بھائی کے لیے بھابھی پسند نہیں آتی۔
خدارا احساس کرنا سیکھیں انسانیت جگائیں اپنے اندر اپنے سوئے ہوئے ضمیر جگائیں اپنے ضمیر کو جھنجھوڑیں آپ کسی جانور سے نہیں ایک جیتے جاگتے انسان کی عزت سے کھیل رہے ہیں۔ خدارااسے انسانوں کی بستی بنائیں۔
اپنے اپنے حصے کا اچھا کردار ادا کریں اور ایک مسلمان کی حیثیت سے اپنا عمل بہتر سے بہتر بنائیں۔

Visit@https://islamiclecturer.blogspot.com/


                  

Post a Comment

0 Comments